امیدواروں کو کینٹ کے دفاعی اداروں کے رہائشی علاقوں اور عسکری کالونیوں میں جانے کی اجازت دی جائے، شیخ رشید
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے صدر اور این اے 60اور 62 کے امیدوار شیخ رشید احمد نے آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ کو درخواست ارسال کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مجھ سمیت امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی کو انتخابی مہم کے سلسلے میں کینٹ کے دفاعی اداروں کے رہائشی علاقوں اور عسکری کالونیوں میں جانے کی اجازت دی جائے۔ یہ بات شیخ رشید احمد نے جمعہ کے روز نوائے وقت کو بتائی۔