عوام کے پرزور اسرار پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) الیکشن جیت کر عوام کے دیرینہ مسائل حل کروں گا۔ امید ہے پارٹی قیادت میرٹ پر فیصلہ کر کے این اے 54 سے مجھے ٹکٹ دے گی۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما چیئرمین یو سی اور امیدوار این اے 54 حفیظ الرحمنٰ ٹیپو نے فضل ٹاؤن جھنگی سیداں میں راجہ شہباز‘ راجہ اصغر‘ راجہ لیاقت‘ محمد علی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موقع ملا تو اسلام آباد کے دیہی علاقوں کو بھی شہری علاقوں کی طرح تمام سہولیات فراہم کروں گا اور حلقے کی پسماندگی دور کرنے کے لئے ایوان میں آواز اٹھاؤں گا۔ حفیظ الرحمنٰ ٹیپو نے کہا کہ عوام کے بھرپور اسرار پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا۔