مولانا عبدالغفار، مولانا مقصود عثمانی اور تاج محمد عباسی مجلس عمل کے امیدوار
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) متحدہ مجلس عمل نے این اے 59سے جے یو آئی ف کے مولانا عبدالغفار توحیدی اور پی پی 12 سے جے یو آئی ف کے مولانا مقصود عثمانی اور پی پی 13 سے جماعت اسلامی کے تاج محمد عباسی کو ٹکٹ دے دیئے ہیں۔ ایم ایم اے کے رہنماؤں شمس الرحمٰن سواتی، عارف شیرازی اور جے یو آئی ف کے مولانا تاج محمد خان اور ڈاکٹر ضیاء الرحمٰن اور علاقے کے علماء کے پرزور اصرار پر مولانا عبدالغفار توحیدی نے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے جنہوں نے قبل ازیں اپنے دینی مدرسے کے تعمیراتی کام کی مصروفیات کی وجہ سے الیکشن لڑنے سے معذرت کردی تھی۔ مولانا عبدالغفار توحیدی جمعیت کے سرپرست اور سرگرم رہنما ہیں جنہوں نے جے یو آئی ف کے ٹکٹ پر 2013 کے الیکشن میں این اے 52 اور پی پی 7 سے الیکشن میں حصہ لیا تھا۔ علاقے کے علماء اور دینی حلقوں نے مولانا عبدالغفار توحیدی، مولانا مقصود عثمانی اور تاج محمد عباسی کے الیکشن میں حصہ لینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔