OPPOنے فائنڈ ایکس اسمارٹ فون متعارف کرادیا
کراچی(پ ر) گلوبل اسمارٹ فون برانڈ اوپو (OPPO) نے پیرس کے Louvre میوزیم میں اوپو فائنڈ ایکس اسمارٹ فون متعارف کرادیا۔ فائنڈ ایکس (Find X)اوپو کا فلیگ شپ اسمارٹ فون ہے جو ماہرانہ ڈیزائن اور جدت انگیز ٹیکنالوجیز سے آراستہ ہے۔ کمپنی کی جانب سے اسے متعارف کرانے سے مستقبل کے اسمارٹ فون کی تیاری کے لئے مسلسل اپنی جدت سامنے لانے کا اظہار ہوتا ہے۔ یہ جنوبی ایشیاء میں جلد متعارف کرایا جائے گا۔ اوپو نے فائنڈ ایکس کی لانچ کے موقع پر آٹو موبائل لامبورگینی کے ساتھ اہم شراکت داری کا بھی اعلان کیا ہے۔