ایمنسٹی اسکیم کی کامیابی ناگزیر ، تاریخ بڑھائی جائے،میاں زاہد حسین
کراچی (این این آئی)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا کہ پاکستان کی معیشت استحکام کا ایک بہتر دور گزارنے کے بعدسیاسی عدم استحکام کے باعث ایک بار پھر مشکل ترین صورتحال سے دو چار ہے، ملک میں سیاسی عدم استحکام مزید دو ماہ رہنے کاا مکان ہے جس میں قومی معیشت مزید تنزل کا شکار ہوسکتی ہے۔موجودہ صورتحال کے باعث انٹرنیشنل کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مستحکم سے منفی کردی ہے، جس سے بیرونی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد کم ہوگااور قرضوں کا حصول دشوار ہوگا۔ پاکستان کے قومی خزانے میں زرمبادلہ کے ذخائر لگ بھگ 10ارب ڈالر رہ گئے ہیں جو دو ماہ کے درآمدی بلز کی ادائیگی کے لئے بھی کم ہیں۔ IMFکے مطابق ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر کم از کم تین ماہ کے امپورٹ بلز کے برابر ہونے چاہئے۔ ڈالر کی قدر میں پچھلے 6ماہ کے دوران 15فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ پچھلے دو ہفتوں کے دوران ڈالر 6روپے مہنگا ہوا ہے جس سے پاکستان پر قرضوں کے بوجھ میں 15ارب ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے۔ موڈیز کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران مہنگا ئی کی شرح 4فیصد سے بڑھ کر 7فیصد ہونے کا امکان ہے۔ گزشتہ دو دنوں میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1324پوائنٹس کی کمی سے سرمایہ کاروں اور عوام کو284ارب روپے کا خسارہ ہوا ہے۔ میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ کاروبار اور سرمایہ کاری کی صورتحال منجمد اور رو بزوال ہے، جس کے باعث آئندہ آنے والے دنوں میں زرمبادلہ کے ذخائر بڑھنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔سابقہ حکومت کی طرف سے برآمدی سیکٹر کو فراہم کردہ ترغیبات کے نتیجے میں برآمدات میں 2ارب ڈالر کا اضافہ ہوا