چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمشن سے پاکستانی سکالرز کے وفد کی ملاقات
لاہور (لیڈی رپورٹر) انٹریکشن آف ینگ پاکستانی سائنٹیسٹس ود نوبل لاریٹ پروگرام کے تحت لنڈائو نوبل لاریٹ کی 68ویں میٹنگ کے لیے جرمنی جانے والے پاکستانی نوجوان سکالرز کے وفد نے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمشن سے کمشن سیکرٹریٹ میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ہائر ایجوکیشن کمشن، ڈاکٹر ارشد علی کی موجودگی میں ملاقات کی۔ میٹنگ کے لیے روانگی سے قبل نوجوان سائنس دانوں بشمول محمد سلمان حیدر قریشی، ڈاکٹر مہوش اکرم، ڈاکٹر سیماب کنول، ڈاکٹر محمد عمران ارشد، اور ڈاکٹر نگینہ زاہد کے ہمراہ ریکٹر پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز (پیاس)، ڈاکٹر ناصر ایم مرزا، فاؤنڈر این ایل میٹنگز پروگرام، ڈاکٹر این ایم بٹ، سابق ڈائریکٹر این ایل میٹنگز پروگرام اور ممبر این ایل میٹنگز پروگرام، ڈاکٹر کامران صفدر نے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمشن نے ملاقات کی۔