مصطفی آباد: تجاوزات مافیا سرگرم، سڑکوں، بازاروں پر قبضے جما لیے

Jun 23, 2018

مصطفی آباد/للیانی (نمائندہ نوائے وقت) مصطفی آباد/للیانی میں تجاوزات کی بھرمارنے انتظامیہ کی قلعی کھول دی ہے سڑکوں اور بازاروں میں تجاوزات کی وجہ سے پیدل چلنا بھی چیلنج بن گیا ہے کچھ ماہ قبل سابقہ وزیر اعلی پنجاب نے بائے روڈ سفر کرتے ہو ئے تجاوزات کی بھرمار دیکھتے ہو ئے انتظامیہ کو تجاوزات ختم کرنے کی سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کی تھی اور انتظامیہ عارضی طور پر حرکت میں نظر آتے ہو ئے تجاوزات کا خاتمہ کروادیا تھا اور کچھ دنوں بعد انتظامیہ نے اپنی نااہلی بحا ل کردی اور دوبارہ پھر تجاوزات کی بھرمار ہوگئی ہے سڑکیں اور بازار سکڑ کررہ گئے ہیں جس پر لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس پر لوگوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے اور تجاوزات کو جلد ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں