سرائے مغل میں منشیات فروشی عروج پر، نوجوان نسل تباہ ہونے لگی

Jun 23, 2018

سرائے مغل(نامہ نگار) علاقہ تھانہ سرائے مغل میںمنشیات کی خریدو فروخت کا دھندا عروج پر پہنچ چکا ہے۔اس لعنت کی وجہ سے نئی نسل بربادی کی طرف سفر کرتی جارہی ہے۔جبکہ آس پاس کے علاقوں کی انتظامیہ نے اس لعنت کے خلاف کریک ڈائون کر کے کافی حد تک کنٹرول پا لیا ہے۔لیکن تھانہ سرائے مغل میں پہلے سے بھی بڑھ کر منشیات کی خریدو فروخت ہورہی ہے۔ منشیات فروش بہترین حوصلہ افزائی کے ساتھ غریب محنت کش کے بچوں کو اس لعنت میں مبتلا کرکے اپنے بزنس کو بڑھا رہے ہیں۔اہلیان علاقہ اس بڑھتی ہوئی منشیاتی لعنت کی وجہ سے پریشان ہو چکے ہیں جبکہ مقامی انتظامیہ اپنی جیبوں کو گرم کرنے میں مصروف ہے۔اہلیان علاقہ نے بتایا کہ چوکی پاور پلانٹ بلوکی میں منشیات فروشوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں بارہا اطلاع پانے کے باوجود مقامی پولیس قابو پانے میں ناکام ہے یا پھر ان کے ساتھ ملوث ہے۔ اہلیان علاقہ نے منشیات جیسی لعنت کی خریدوفروخت پر کنٹرول کرنے اور روشن ستاروں کی زندگیوں کو برباد ہونے سے بچانے کے لیے اعلیٰ حکام سے فوری کاروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزیدخبریں