قصور: سٹریٹ لائٹس کے پول خستہ حالی کا شکار، گرنے سے سانحہ کا خدشہ
قصور(نمائندہ نوائے وقت ) دیپا لپورروڈ پر لگی سٹریٹ لائٹس کے پول ٹوٹ پھوٹ کا شکار ، گرنے کے قریب ، خطرناک حادثات پیش آنے کا خطرہ ، انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ، سیاسی وسماجی حلقوں کا اعلی حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ تفصیلات کے مطابق قصور دیپالپورروڈ پر لگے سٹریٹ لائٹس کے پول ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جن میں سے بعض پول زمین پر گرے ہو ئے ہیں اور کچھ پول ٹیڑھے ہو ئے پڑے ہیں جو گرنے کے قریب ہیں زمین پر گرے پولوں کی وجہ سے متعدد بار مختلف خطرناک حادثات پیش آ چکے ہیں۔ مگر ضلعی انتظامیہ اپنی نااہلی کو برقرار رکھے ہوئے اور دیگر پول کسی وقت بھی تیز ہوا یا دیگر وجوہات کی وجہ سے گر سکتے ہیں جس سے خطرناک حادثات پیش آنے کا خطرہ ہے کیونکہ یہ قصور کی مین شاہراہ ہے اور چوبیس گھنٹے یہاں پر ٹریفک کا بہاؤ رہتا ہے مگر انتظامیہ خا موش تماشائی بنی ہوئی ہے جس پر قصور کے سیاسی وسماجی حلقوںکا نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے ۔