تحریک انصاف کا راستہ روکا نہیں جا سکتا: حافظ مدثر
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنماء حافظ مدثر مصطفی نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی طرف سے پٹرول کی قیمت پر از خود نوٹس لینے سے عوام نے بہت سی امیدیں لگا لی ہیں سابقہ حکمرانوںنے پٹرول پر پچاس فیصد سے زائد ٹیکس عائد کررکھے ہیں جس کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان آرہا ہے بلاول بھٹو اور آصف زرداری کے نظریے کو عوام نے اس لیے مسترد کیا ہے کہ انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کے نظریے کو مسترد کرکے لوٹ مار کا نظریہ مسلط کیا تھا صرف الزامات کی بنیاد پر کسی کے کاغذات نامزدگی مسترد نہیں کئے جاسکتے اس سلسلہ میں ٹھوس ثبوت درکار ہوتے ہیں مگر آراوز عمران کے دو حلقوں اور بعض دیگر پارٹی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی بے بنیاد الزامات کی بنیاد پر مسترد کرکے پورے انتخابی عمل کو مشکوک بنادیا ہے ، تحریک انصاف کا راستہ روکا نہیں جاسکتا عمران خان قومی لیڈر ہیں جنہیں عوام کی بھرپور سپورٹ حاصل ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،حافظ مدثر مصطفی نے کہاکہ ہمارے قائدپر جو الزامات لگا جارہے ہیں وہ سب بے بنیاد ہیں کیونکہ جن الزامات کی بنیاد پر کاغذات مسترد کئے گئے انہی الزامات کی موجودگی میں وہ پہلے بھی رکن اسمبلی رہ چکے ہیں۔