بینظیر بھٹو آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں: منیر قمر واہگہ
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ بے نظیر جیسی عظیم لیڈر صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں، وہ اپنے کارناموں کی وجہ سے آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں، ان کے کارہائے نمایاں آج عوام کے اذہان میںمحفوظ ہیں۔ یہ ہی وجہ ہے کہ پورے ملک میں ان کی سالگرہ کی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر عوام کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔