چشم حیراں
ہمارے ہاں بجٹ کا موسم آتا ہے تو ہر وزارت اور محکمے کی کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ رقوم مختص کروائی جائیں تاکہ سال بھر کی عیاشیوں کا بندوبست ہوسکے۔ دراصل سرکار کے پیسے کو ہم اپنا پیسہ نہیں سمجھتے اور اللوں تللوں میں اڑانے میں فخر محسوس کرتے ہیں اس کے برعکس سویڈن میں 2018ءکے بجٹ کا ڈول ڈالا گیا تو وزارت صحت نے بجٹ اتھارٹی کو لکھا کہ اس بار ہمارے بجٹ میں ایک خاص حد تک کمی کر دی جائے کیونکہ ہمارے شعبہ ریسرچ نے پچھلے دس برس کے دوران ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد کا جائزہ لیا ہے، جوبتدریج کم ہوتی آئی ہے جس کا مطلب یہ ہواکہ صحت بہتر ہونے سے عوام کے ہسپتالوں کے چکروں میں کمی آئی ہے۔ لہذا اس تناسب سے بجٹ بھی کم مختص کیا جائے۔