سی پیک نے پاکستان کی ترقی کو چار چاند لگا دئیے
مکرمی! نواز شریف نے جب حکومت سنبھالی تو ملک کنگال تھا ، کوئی پھوٹی کوڑی قرضہ دینے کو تیار نہ تھا ، نہ امداد دینے کو تیار تھا ۔ ایسے میں چین کے ساتھ جو اقتصادی ترقی کی راہ ہموار کی گئی وہ پاکستان کی ترقی کی ضامن بن گئی۔آج پاکستان ایشین ٹائیگر بننے کو جا رہا ہے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک ) کے تحت پاکستان میں کی جانے والی سرمایہ کاری کا حجم 2030تک 100ارب ڈالر سے بڑھ جائے گا جبکہ قبل ازیں منصوبہ پر کی جانے والی سرمایہ کاری کا تخمینہ 60ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔ اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت ملک میں تجارتی و صنعتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا تاہم مقامی صنعت کے تحفظ کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔ سی پیک نے پاکستان کی ترقی کو چار چاند لگادئیے ہیں آنے وقت پاکستان کی ترقی کا ہے ۔ (ملک عبد الحفیظ ریلوے واشنگ لائن نزد پانی و الی ٹینکی لاہور)