بلوچستان مالی مشکلات کا شکار ہے،علائو الدین مری
کوئٹہ (نمائندہ نوائے وقت )نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری نے کہا ہے کہ بلوچستان وسائل سے مالامال صوبہ ہونے کے باوجود مالی مشکلات کا شکار ہے، ان تمام شعبوں اور محکموں میں ریفارمز ناگزیر ہیں جن سے صوبے کے ریونیو کو بڑھایا جاسکتاہے، ہمیں اب مزید وفاق پر انحصار کرنے کی بجائے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے لئے سنجیدگی سے جامع منصوبہ بندی کرنے اور سی پیک اور گوادر پورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیکس ریفارمز پر کام کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکس وصولی کے نظام میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز محکمہ خزانہ کی جانب سے محکمہ کی کارکردگی کے حوالے سے دی جانے والی بریفنگ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
علائو الدین مری