اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ہدایت کی ہے کہ سول اور سیاسی حقوق کے بارے میں بین الاقوامی کنونشن سے تشدد کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن بارے حکومت کی طرف سے کئے جانے والے تحفظات میں سے بیشتر کو واپس لے لیا جائے۔ وزیر اعظم نے یہ ہدایت ان کنونشنز کی توثیق کے متعلق وزارتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی یورپی یونین کی طرف سے پاکستان کو بتایا گیا تھا کہ اس کے تحفظ کی وجہ سے2014ءمیں جی ایس پی پلس کے لئے اہل نہیں رہے گا۔ اقوام متحدہ کے تشدد کے متعلق کنونشن کے آرٹیکل 13,12, 6,4,3 اور 16کے متعلق اعتراضات کو واپس لے لیا گیا آرٹیکل 8کے متعلق اعتراض برقرار رہے گا کابینہ نے ان دونوں کنونشنز کی بعض اعتراضات کے ساتھ توثیق کی منظوری دی تھی جس میں اب بیشتر اعتراضات واپس لے لئے گئے ہیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024