اسامہ کے مبینہ قتل کا سچ عنقریب سامنے آنیوالا ہے: بریگیڈئر (ر) اسد منیر

23 جون 2011
کراچی (خصوصی رپورٹ) عسکری ماہر بریگیڈئر ( ر ) شوکت قادر نے پاکستانی سفیر حسین حقانی کی اس یقین دہانی کہ ”واقعہ ایبٹ آباد میں گرفتار سی آئی اے کے مخبروں سے دوستانہ سلوک کیا جائیگا“ کہا ہے کہ حسین حقانی شاید اس توہین کو محسوس نہیں کر رہے جو امریکہ نے اسامہ کی مبینہ گرفتاری کے معاملے پر کی۔ انہیں بالکل معاملات کی سنگینی کا احساس نہیں ہے‘ یا وہ پھر ہمارے نہیں ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق شوکت قادر نے مزید کہا کہ حسین حقانی نے کبھی پاکستان کا مقدمہ نہیں لڑا۔ آئی ایس آئی کے سابق سٹیشن چیف پشاور بریگیڈئر ( ر ) اسد منیر نے کہا ہے کہ اسامہ کی مبینہ گرفتاری اور قتل کی اصل حقیقت جلد سامنے آ جائیگی۔ ہماری فورسز کے جوانوں نے ہی القاعدہ کے 400 ارکان کو گرفتار کیا ورنہ سی آئی اے والے ساری عمر ان تک نہ پہنچ پاتے۔ امریکہ نے جب حملہ کیا ہے تو کوئی نہ کوئی تو ان کا یہاں مخبر ہو گا اس کے بغیر وہ حملہ نہیں کر سکتے تھے۔