قومی اسمبلی کی قرارداد نہ ماننے والوں کی اسمبلی جلد بند ہو جائیگی: عمران خان

23 جون 2011
کراچی(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملکی عزت اور سا لمیت ڈالروں کے عوض بیچنے والے قاتل حکمرانوں کی معصوم پاکستانیوں کے قتل عام پر مجرمانہ خاموشی ہی اعتراف جرم ہے ۔ قومی اسمبلی کی قرارداد نہ ماننے والوں کی اسمبلی جلد بند ہوجائے گی اور ایک ایک روپے اور ایک ایک قتل کا حساب لیا جائے گا۔ وہ لیبر ونگ سندھ کی جانب سے شیر شاہ پل پر دئیے گئے 3روزہ دھرنے کے آخری روز ہزاروں شرکاءسے ٹیلیفون پر خطاب کر رہے تھے۔ دھرنے کی وجہ سے شیر شاہ پل سے گزرنے والے ہزاروں کنٹینرز کی سپلائی تین دن بند رہی عمران خان نے مزید کہا کہ دوسروں کی جنگ کو اپنے گلے کا ہار بنانے والے کرپٹ حکمران صرف ڈالروں کی کمائی میں مصروف ہیں حکومت کی بے حسی کے سبب ملک کے تمام ادارے بربادی کی جانب گامزن ہیں۔ ڈرون حملوں کے حمایتی کان کھول کر سن لیں کہ نیٹو کی سپلائی پورے ملک میں بند کردیں گے۔ جلد ہی حکومت ہٹاﺅ ملک بچاﺅ مہم شروع کی جارہی ہے جو پورے ملک میں دھرنوں ، ایوانوں کے گھیراﺅ کے ساتھ حکومت کے خاتمے تک جاری رہے گی۔ عمران خان نے حکومت اور فرینڈلی اپوزیشن کی نورا کشتی کو ملک کے ساتھ سنگین مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے لوٹ کے مال کو بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ کارکن تیاری کریں جلد ایوانوں کا رخ کریں گے ۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...