کویت میں تعیناتی کے دوران رشوت لینے والے دو امریکی فوجیوں پر فرد جرم عائد

23 جون 2011
واشنگٹن (اے پی پی) کویت میں تعیناتی کے دوران مختلف کمپنیوں سے ایک لاکھ 70 ہزار ڈالر رشوت لینے والے دو امریکی فوجیوں پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ امریکی محکمہ انصاف کے کریمنل ڈویژن اور ویسٹ ورجینیا کے ناردن ڈسٹرکٹ کے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کے مطابق دونوں فوجیوں کو کچھ عرصہ قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ امریکی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق کویت میں امریکی فوج کے کیمپ عارف جان پر تعینات سارجنٹ فرسٹ کلاس رچرڈ ایوک اور اس کے ساتھ کرسٹل مارٹن نے بیس کےلئے منرل واٹر اور دیگر اشیاءفراہم کرنے والی کمپنیوں سے اڑھائی کروڑ ڈالر رشوت لی اور اس رقم کو امریکی بینکوں کے ذریعے منتقل کیا۔