ارکان پارلیمنٹ کیلئے اسٹیبلشمنٹ کا تھپڑ ہی کافی ہے: چیئرمین اسلامی نظریہ کونسل

23 جون 2011
اسلام آباد( مانیٹرنگ نیوز) چیئر مین اسلامی نظریہ کونسل مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ پہلے لوگ دلیل کی بات کرتے تھے اب فتوے کی بات کرتے ہیں۔سیمینار سے خطاب کرتے انہوں نے کہا حکومت اسٹیبلشمنٹ اور علماءملک کی تباہی میں برابر کے ذمہ دار ہیں۔ فرقہ واریت میں مدارس کے علماءکو ملوث کرنا ٹھیک نہیں۔ یہ سب کچھ اقتدرکو طول دینے کیلئے کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں کوئی ویژن نہیں، صرف اسٹیبلشمنٹ طاقتور ہے۔ ارکان پارلیمنٹ مزارع ہیں انہیں گھر بھجوانے کیلئے اسٹیبلشمنٹ کا ایک تھپڑ ہی کافی ہے۔