صدر زرداری آج دو روزہ دورے پر ایران جائیں گے

23 جون 2011
اسلام آباد (آن لائن) صدر آصف علی زرداری آج جمعرات کو ایران کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری 23 سے 25 جون تک ایران کا دو روزہ سرکاری دورہ کرینگے اس کی دعوت ان کے ایرانی ہم منصب محمود احمدی نژاد نے دی تھی ذرائع کے مطابق صدر دورہ ایران میں دو طرفہ تعلقات، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے اور ایران سے بجلی کے حصول سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔