سینٹرل پاور ایجنسی کا بجلی کی قیمت میں 68پیسے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ

23 جون 2011
اسلام آباد(مانیٹرنگ نیوز) سنیٹرل پاور پرچیز ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں68 پیسے فی یونٹ اضافے کا مطالبہ کردیا۔نیپرا رواں ماہ حتمی فیصلہ کرے گی۔نیپرا میں دائر درخواست میں سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی نے موقف اختیار کیا ہے کہ گیس کی کمی کے باعث فرنس آئل سے بجلی پیدا کی گئی جس سے پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا ہے۔مئی میں آٹھ ہزار گیگا واٹ بجلی پیدا ہوئی جس کی لاگت 39ارب روپے رہی لہٰذا بجلی کی قیمت میں 68پیسے فی یونٹ اضافہ کیاجائے۔ ٹیرف میں اضافے کا مطالبہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے کیا گیا۔اس سے قبل گزشتہ ماہ نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ٹیرف میں1روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی۔