کراچی: ٹارگٹ کلنگ جاری‘ سیاسی کارکن سمیت مزید 12 افراد جاںبحق

23 جون 2011
کراچی (مانیٹرنگ نیوز + ثناءنیوز) کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے‘ 24 گھنٹوں کے دوران فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں سیاسی جماعت کے ایک کارکن سمیت مزید 12 افراد جاںبحق اور 8 زخمی ہو گئے ہیں۔ رواں ماہ (جون) ہلاکتوں کی تعداد 125 تک جا پہنچی ہے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے بلدیہ ٹاون میں لال زمین‘ سعید آباد میں سیاسی جماعت کے کارکن علی نواز‘ کورنگی کراسنگ کے قریب شادی ہال کے مینجر‘ گلستان جوہر میں جوتے پالش کرنے والے محمد جاوید جبکہ عوامی کالونی‘ یونیورسٹی روڈ‘ نیو کراچی میں بھی 3 افراد کو قتل کر دیا۔ گلستان جوہر کے علاقے سے تشدد زدہ نعش بھی برآمد ہوئی ہے۔