اقوام متحدہ (نمائندہ خصوصی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں پاکستان اور بھارت کے لیڈروں کے سامنے مسئلہ کشمیر اٹھائیں گے اور اس بات کا جائزہ لیں گے کہ ہم مسئلے کے حل میں کیا مدد دے سکتے ہیں اور مسئلہ پرامن بات چیت کے ذریعے کس طرح حل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ پاکستان اور بھارت دونوں کے مﺅقف سے آگاہ ہیں۔ افغانستان کے بارے میں انہوں نے کہاکہ اس بات پر اتفاق رائے بڑھ رہا ہے کہ یہ مسئلہ صرف فوجی ذرائع سے حل نہیں ہو سکتا اس مقصد کیلئے طالبان سمیت مخالف قوتوں کے ساتھ مذاکرات کی ضرورت ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38