واشنگٹن (آئی این پی) امریکی سینٹ نے سی آئی اے کے سبکدوش ہونیوالے سربراہ لیون پنیٹا کی بطور وزیر دفاع تقرری کی توثیق کر دی ہے۔ تقرری کی قرارداد پرتمام ووٹ ان کے حق میں آئے کسی نے مخالفت نہیں کی۔ لیون پنیٹا رابرٹ گیٹس کی جگہ لیں گے جو 30جون کو ریٹائر ہورہے ہیں۔ گزشتہ روز سنیٹ میں لیون پنیٹا کی بحیثیت وزیردفاع تقرری کی قرارداد پرتمام 100 ووٹ ان کے حق میں آئے اور کسی نے مخالفت نہیں کی۔ قرار داد پر بحث کے دوران ارکان نے ان کی کارکردگی کو سراہا۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38