گوجرانوالہ (فرحان مےر سے) وزےر اعلیٰ پنجاب مےاں شہباز شرےف کے دورہ نارووال کے دوران واش روم تےار نہ ہونے پر کمشنر گوجرانوالہ ڈوےژن اور اسسٹنٹ کمشنر نارووال کی جھڑپ کے دوران کمشنر کے گن مےن نے اے سی پر تشدد کرتے ہوئے اس کی عےنک توڑ دی اور واقعہ کی اطلاع ملنے پر چےف سےکرٹری پنجاب نے دونوں افسران کو لاہور طلب کر لےا ہے۔ بتاےا گےا ہے کہ وزےر اعلیٰ کے دورہ نارووال کے دوران سٹےج کے ساتھ واش روم تےار کرانے کی ذمہ داری اے سی نارووال ڈاکٹر صفدر حسےن کو سونپی گئی تھی اور ےہ وزےر اعلیٰ کے پروٹوکول کا حصہ ہوتا ہے تاہم جب وزےر اعلیٰ کو واش روم کی ضرورت پڑی تو اس سے قبل کمشنر نے اپنے گن مےن کے ذرےعہ اے سی کو پےغام بھےجا کہ واش روم چےک کےا جائے۔ اس مسئلہ پر گن مےن کو اے سی نے جواب دےا کہ واش روم چےک کرنا اس کی ذمہ داری نہےں وہ اسسٹنٹ کمشنر ہےں کوئی واش روم صاف کرنے والا نہےں۔ اس پر دونوں مےں تلخ کلامی ہو گئی اورگن مےن نے ےہ دےکھتے ہوئے کہ واش روم مےں کتے کی غلاظت پڑی ہے اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر صفدرحسےن کو پےٹنا شروع کر دےا۔ اس جھڑپ کی اطلاع کمشنر کو ملی تو انہوں نے موقع پر پہنچ کر اے سی کی سرزنش کی جس پر دونوں مےں تلخ جملوں کا تبادلہ ہونے کے بعد پھر جھڑپ ہو گئی اور صورتحال کشےدہ ہو گئی۔ اس دوران اے سی ڈاکٹر صفدر حسےن کی عےنک ٹوٹ گئی اور زدوکوب کئے جانے کے بعد انہوں نے فوری طور پر وزےر اعلیٰ کے سامنے پےش ہونے کی کوشش کی مگر دےگر افسران نے معاملہ ٹھنڈا کراےا۔ بعدازاں اے سی ڈاکٹر صفدر حسےن نے اس واقعہ کی شکاےت چےف سےکرٹری پنجاب کو کر دی جنہوں نے دونوں افسران کو آج لاہور طلب کر لےا ہے۔ ڈاکٹر صفدر حسین نے کہا ہے کہ وہ ذلت کی نوکری نہیں کر سکتے اس لئے آج استعفیٰ دے دیں گے۔ رابطہ کرنے پر کمشنر سعےد واہلہ نے پہلے تو واقعہ کی تردےد کی اور بعدازاں کہا کہ سی اےم پروٹوکول کے تحت واش روم کی تےاری اے سی کی ذمہ داری تھی اور جو واقعہ بےان کیا جا رہا ہے وہ اصل واقعہ سے زےادہ بڑھا چڑھا کر پےش کےا گےا ہے۔ چیف سیکرٹری نے وقت نیوز کی خبر پر فوری نوٹس لیا۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024