حکومت آئندہ مقابلوں میں سرپرستی کرے: احمد یسطور

23 جون 2011
کراچی (خصوصی رپورٹ) سپین میں بی ایم ڈبلیو ایف ون ریس جیتنے والے پاکستانی احمد یسطور نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ مقابلوں میں انکی سرپرستی کرے۔ اسلام آباد کے 22 سالہ احمد یسطور بی ایم ڈبلیو ایف ون ریس جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔ انہوں نے ہسپانوی ریس کےلئے ایک کروڑ روپے سے زائد رقم خود خرچ کی اور ریس چیمپئن بننے کے بعد انعامی تقریب میں شراب کی بوتل لینے سے انکار کر دیا