پاکستان کی طرف سے دراندازی جاری ہے‘ چدم برم‘ رواں سال ایسا نہیں ہوا: بھارتی کمانڈر

23 جون 2011
سرینگر (کے پی آئی + اے پی پی) بھارتی وزیر داخلہ پی چدمبرم نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان میں مجاہدین کے تربیتی کیمپ بدستور قائم ہیں اور پاکستان کی طرف سے ہی مجاہدین کو اس پار دھکیلنے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی 15 ویں کور کے کمانڈنگ افسر ایس اے حسنین نے کہا کہ اس سال اب تک کنٹرول لائن سے کوئی دراندازی نہیں ہوئی یہ پہلی دفعہ ہے کہ گزشتہ 20 سال کے دوران دراندازی زیرو لیول تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ روز چدمبرم کی صدارت میں جو میٹنگ منعقد ہوئی اس میں سکیورٹی اداروں کے سربراہان کے علاوہ وزیراعلی عمر عبداللہ بھی موجود تھے۔ پی چدمبرم نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے تمام سکیورٹی ایجنسیوں کو چوکس رہنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے مختلف سکیورٹی اور خفیہ اداروں کے درمیان آپسی تال میل بڑھانے اور میدانی نیٹ ورک کو مزید منظم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مجاہدین کے تربیتی کیمپ بدستور قائم ہیں جبکہ کمانڈنگ افسر ایس اے حسنین قابض انتظامیہ کی طرف سے دراندازی کے دعوﺅں کو قطعی طور پر بے بنیاد قرار دیا۔ ایس اے حسنین نے کہا کہ اگر کوئی دراندازی کے دعوے کرتا ہے تو اسے چاہئے کہ وہ اسے ثابت کرے۔

نفس کا امتحان

جنسی طور پر ہراساں کرنے کے خلاف خواتین کی مہم ’می ٹو‘ کا آغاز اکتوبر دو ...