پاکستان کے میزائل حملوں کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں: افغانستان کی دھمکی، غزنی میں طالبان کا حملہ، 8 پولیس اہلکار ہلاک

23 جون 2011
کابل (آن لائن+اے پی پی) افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان جنرل ظہیر عظیمی نے کہا ہے کہ افغانستان پاکستان کی طرف سے میزائل حملوں کا بھرپور انداز میں جواب دینے کیلئے تیار ہے افغان فوج امریکی نخلاءکے بعد طالبان سے لڑائی کی ذمہ داری لینے کیلئے بھی تیار ہے۔ ادھر قندوز میں امریکی فوج کے نائٹ آپریشن کے دوران ایک شہری جاں بحق، 3 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ غزنی میں طالبان کے چیک پوسٹ پر حملے میں 8 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔