واپڈا ملازمین سے فری یونٹوں کی سہولت واپس نہیں لی جا رہی: نوید قمر کی یقین دہانی

23 جون 2011
لاہور (پ ر) وفاقی وزیر بجلی و پانی نوید قمر نے واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک سنٹرل لیبر یونین کے نمائندگان خورشید احمد‘ عبداللطیف نظامانی اور دیگر سے اسلام آباد میں ملاقات میں کہا ہے کہ واپڈا ملازمین کو فری یونٹوں کی سپلائی جاری رہے گی اس سہولت کو واپس نہیں لیا جا رہا۔