برسلز (عظیم ڈار سے) 22 جون 2011ءکو پیپلز پارٹی بیلجیم کے سینئر رہنماوں ورکروں اور کارکنوں نے مشترکہ طور پر محترمہ بے نظیر بھٹو (شہید) کی 58 ویں سالگرہ منائی، اور کیک کاٹا۔ تقریب میں شیخ شکیل سابقہ سینئر نائب صدر، ملک اجمل سابقہ نائب صدر، محمد یوسف نصر سابقہ جنرل سیکرٹری آغا نوید اللہ سابقہ فنانس سیکرٹری، افتخار احمد سابقہ پی آر او کے علاوہ میاں غفور، علی شاہ، محمد زبیر کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی ہیومن رائٹس ونگ برائے بیلجیم کے صدر خواجہ سجاد، امن کے سفیر سردار جاوید اور بے شمار کارکنوں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ شکیل نے کہا کہ محترمہ کی پاکستان اور پاکستانی قوم کے لئے قربانیوں کو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ ملک اجمل نے کہا کہ بی بی شہید کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ شاید ہی دنیا میں اس پائے کا کوئی دوسرا لیڈر پایا جا سکے۔ محمد یوسف نصر نے کہا کہ بینظیر بھٹو شہید صرف پاکستان کی نہیں بلکہ پوری دنیا کی لیڈر تھیں ان کی کمی شاید ہی پوری ہو سکے۔ بعدازاں تقریب میں مشترکہ طور پر یہ اعلان کیا گیا کہ بی بی شہید کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والوں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں وہ جتنا رونا چاہیں رو لیں ہر قدم پر ان کی مخالفت کی جائے گی اور انہیں بے نقاب کیا جائے گا۔ ایسے افراد کو چاہئے کہ پیپلز پارٹی کی بانسری بجانا بند کریں اور یوکرائن کا ایک چکر ہر ماہ لگا لیا کریں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024