سفارش پر اقامہ لگوانے والی پاکستانی خاتون کویت بدر

23 جون 2011
کویت سٹی (عبدالشکور ابی حسن سے) کویت میں سفارش پر اقامہ لگوانے والی پاکستانی خاتون شمائلہ عنایت کو کویت بدر کردیا گیا اور اسے دوبارہ کویت میں نیا ویزا حاصل کر کے آنے پر پابندی عائد نہیں کی گئی۔ شمائلہ چند ماہ قبل فیملی ویزہ پر اپنے خاوند عنایت کے پاس آئی تھی تمام کاغذات مکمل کروا لئے کہ حکومت کویت کی جانب سے پاکستان سمیت پانچ ممالک کے شہریوں کے ویزوں پر پابندی عائد کر دی گئی جس پر شمائلہ کا اقامہ بھی نہ لگ سکا اور اسے ممنوع قرار دے دیا گیا لیکن شمائلہ کے خاوند نے کسی کی سفارش پر اقامہ لگوا لیا جس پر ادارے کے اعلیٰ حکام نے سختی سے نوٹس لیا اور دونوں میاں بیوی اور سفارش کرنے اور اقامہ لگانے والی خاتون بھی حراست میں لے لیا۔ جس پر پاکستانی کمیونٹی کی معروف شخصیات تسلیم اکبر شاہ، رانا اعجاز حسین ایڈووکیٹ کی کوششوں سے دونوں میاں بیوی کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا لیکن دوسرے روز شمائلہ کو کویت چھوڑنے کا حکم دیا گیا۔