نیویارک (نمائندہ خصوصی) امریکہ نے تجارتی ویزا کے غلط استعمال پر بھارتی کمپنی ”انفوسیز ٹیکنالوجیز“ کے خلاف تحقیقات شروع کر دی۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ایلام میں فروری میں انفوسیز پر تجارتی ویزوں کے غلط استعمال کے الزامات لگائے گئے تھے جبکہ مئی میں ٹیکساس کی عدالت نے کمپنی سے جن لوگوں کو ویزے دیئے گئے ان کے بارے میں معلومات طلب کیں۔ یہ تحقیقات بی ون ویزا کے غلط استعمال کے بارے میں ہو رہی ہیں جس کے تحت ویزا ہولڈر امریکہ میں زیادہ عرصہ قیام نہیں کر سکتا۔ انفوسیز کے بانی سربراہ آرناریانا نے انکوائری کی تصدیق کی ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024