اقوام متحدہ کے ممبر ممالک میں تعلقات بہتری کیلئے پل کا کردار ادا کرونگا: بان کی مون

23 جون 2011
اقوام متحدہ (نمائندہ خصوصی) بان کی مون نے دوسری مدت (2016) تک اقوام متحدہ کا سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر ووٹنگ میں حصہ لینے والے ممالک کا شکریہ ادا کیا اور کہا میں ممبر ملکوں کے درمیان مفاہمت کے فروغ اور تعلقات میں بہتری کیلئے پل کا کردار ادا کروں گا۔ جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کوئی چیز بھی ناممکن نہیں ہے۔