بھارت‘ بنگلہ دیش کی مخالفت: یورپی یونین نے پاکستان کو تجارتی چھوٹ موخر کر دی

23 جون 2011
برسلز (آن لائن) یورپی یونین نے پاکستان کو تجارتی چھوٹ دینے کا معاملہ موخر کر دیا ہے۔ تجارتی چھوٹ دینے کا معاملہ بھارت کی جانب سے ویٹو کرنے کے بعد موخر کیا گیا ہے۔ یورپی یونین نے 75 پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کو ڈیوٹی فری رسائی دینے کی تجویز دی تھی۔ اس لئے ضروری تھا کہ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن اس کا استثنیٰ دے‘ ڈبلیو ٹی او کے بھی 150 ممالک نے استثنیٰ کے لئے توثیق کر دی تھی۔ یورپی یونین کے 27 ممالک بھی متفق تھے تاہم بھارت نے اس کو ویٹو کر دیا ہے۔ مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق بھارت اور بنگلہ دیش نے مخالفت کی۔