کراچی سٹاک مارکیٹ میں تیزی

23 جون 2011
کراچی + لاہور ( مارکیٹ رپورٹر+ کامرس رپورٹر) کراچی سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز بھی جاری تیزی پر کے ایس ای 100انڈیکس 43.27پوائنٹس کے اضافے پر 12369.41 پر پہنچ گیا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 9ارب 77کروڑ روپے سے زائد اضافے کے باعث کاروبار میں تیزی برقرار رہی۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو ملا جلا رجحان رہا۔