گورنر سندھ نے صومالی قزاقوں کی قید سے رہائی پانے والے ایم وی سوئزکے عملے اور پاکستانی افراد کے اہل خانہ کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔

23 جون 2011 (12:42)
گورنرہاؤس کراچی میں استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے گورنرعشرت العباد نے کہا کہ اس واقعے کی وجہ سے نہ صرف چند خاندان بلکہ پورا پاکستان کرب میں مبتلا تھا تاہم اللہ تعالی نے یہ ذمہ داری انہیں سونپی اور آج وہ اس میں سرخرو ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پاکستان کا امیج پوری دنیا میں مزید بہتر ہوا ہے۔ اس کٹھن سفر کی کامیابی میں صدرآصف علی زرداری، الطاف حسین، انصار برنی اور پاک نیوی کا کردار فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ اس موقع پربھارتی ، سری لنکن اور مصر کے ہائی کمشنرز بھی گورنرہاؤس میں موجود تھے۔ گورنر سندھ نے رہا ہونے والے جہاز کے تمام عملے کو تحفے میں سوینیئرز بھی پیش کیے بعد ازاں ایم وی سوئز کے عملے کے افراد کو ان کے متعلقہ ہائی کمشنرز کے حوالے کردیا گیا۔