نوازشریف اور آصف زرداری عوام کو بے وقوف بنانے کے لئے نوراکشتی لڑرہے ہیں۔ عمران خان

23 جون 2011 (11:47)
پنجاب سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میاں نوازشریف صدرزرداری کا احتساب کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اپنے اثاثے ظاہر کریں پھر ہم بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دو بارجیل میں رکھنے والے کو جمہوریت بچانے کے نام پربھائی بنالیا گیا۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے دونوں رہنماؤں کے زیرالتواء کیسز پرایکشن لینے اورآئندہ انتخابات سپریم کورٹ کی نگرانی میں کرانےکا مطالبہ کیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی نہیں بلکہ امریکہ کی جنگ لڑرہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ کواپنی جنگ کہنے والے جاہل ہیں یا پھر ڈالروں کے عوض بک چکے ہیں۔ اس جنگ میں ہم سترارب ڈالر کا نقصان اور پینتیس ہزارجانیں قربان کرچکے ہیں۔ انہوں نے حکومت اورطالبان کے درمیان سمجھوتہ کرانے کی پیش کش کردی، عمران خان نے ماروی میمن کو اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دینا پر مبارکباد بھی دی۔