چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ پاک فوج دہشتگردوں کے خاتمے کے بعد قبائلی علاقوں سے واپس چلی جائے گی۔

23 جون 2011 (11:39)
چیف آف آرمی سٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے جنوبی وزیرستان کے علاقوں وانا، کوٹ کئی اور چک ملائی کا دورہ کیا جبکہ وانا میں کیڈٹ کالج اوروانا تا انگوراڈہ سڑک کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ اس موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکا کا کہنا تھا کہ قبائلی عوام پاکستان کی طاقت ہیں جوہمیشہ دشمن کے خلاف فوج کے ساتھ کندھے سے کندھاملا کرلڑے۔ پاک فوج علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کرنے میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی اور شدت پسندی کے خاتمے کے بعد واپس چلی جائے گی۔آرمی چیف نے بتایا کہ جنوبی وزیرستان میں ترقیاتی منصوبوں پر بیس ارب روپے خرچ کیے جائیں گےجبکہ وانا تا انگور اڈہ شاہراہ مکمل ہونے سے پاک افغان تجارت کو فروغ ملے گا۔