افغان طالبان نے امریکی صدر باراک اوباما کا دس ہزارامریکی فوجیوں کی واپسی کا اعلان مسترد کردیا ہے۔

23 جون 2011 (11:22)
ذرائع ابلاغ کو ای میل کئے گئے ایک بیان میں طالبان نے کہا ہے کہ رواں برس کے اختتام تک صرف دس ہزار امریکی فوجیوں کی واپسی کا اعلان علامتی ہے جبکہ امن کے لئے مزید سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔ بیان میں ایک بار پھر افغانستان سے تمام غیرملکی فوجیوں کے فوری انخلاء کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ طالبان نے اپنے بیان میں تمام غیرملکی فوجیوں کے انخلاء تک مسلح جدو جہد جاری رکھنے کا عزم بھی دہرایاہے۔