وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ رینجرز کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے سرفراز شاہ سے بغیرلائسنس پستول برآمد ہوا تھا۔

23 جون 2011 (10:16)
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ملک کو غیرقانونی اسلحہ سے پاک کرنا چاہتے ہیں، بغیرلائسنس کے اسلحہ رکھنے والوں کوسزاملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ غیرقانونی اسلحے کے خلاف قانون ہونا چاہیے کیونکہ بڑے شہر اسلحے سے بھرے پڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی صورت اداروں کو تنقید کانشانہ نہ بنایا جائے ۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پی این ایس مہران کا کنٹرول نیوی کے پاس ہے جبکہ اس کی عقبی دیوارکی سکیورٹی ناقص تھی ۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف موثر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے بتایاکہ شہبازبھٹی قتل کیس میں گرفتار ملزم نے اہم انکشافات کیے ہیں اورہم شہبازبھٹی کے قاتلوں کے قریب پہچ چکے ہیں۔
Cue In:Cue Out: