تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف ووٹرزکوخوش کرنے کیلئے زرداری کے خلاف بیانات دے رہے ہیں

23 جون 2011 (10:11)
لاہورمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ سب سے پہلے نوازشریف اپنے اثاثے بتائیں پھرزرداری سے پوچھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام بڑے سیاستدانوں کےاثاثے ملک سے باہرہیں،چیف جسٹس آف پاکستان دونوں لیڈروں کےخلاف ایکشن لیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ ساڑھے تین کروڑ ووٹرز کورجسٹرڈ کروائے،اب عوام کی امیدوں کا محور صرف سپریم کورٹ ہی ہے، انہوںنے غیر جانبدار الیکشن کمیشن کی تشکیل کا بھی مطالبہ کیا
ایک سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ہرروز پاکستان پر حملے ہورہے ہیں. اورپاکستانی فوجی شہید ہورہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ پچاس فیصد پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ آنے والے دنوں میں قوم کو بہت سی خوشخبریاں دیں گے۔