ملک بھر میں بجلی کا بحران بدستور جاری، شارٹ فال تین ہزار سات سو میگاواٹ، لوڈ شیڈنگ دورانیے میں اضافہ، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ۔

23 جون 2011 (05:14)
پیپکو ذرائع کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کی پیدوار چودہ ہزار دو سو تینتس جبکہ طلب سترہ ہزار نو سو ترانوے میگاواٹ ہے۔ تھرمل ذرائع سے دوہزار تین، ہائیڈرل چار ہزار نو سو ستانوے، آئی پی پیز سے سات ہزارایک سو تین جبکہ رینٹل پاور پلانٹ سے ایک سو تیس میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔طلب اور پیدوار میں فرق کے باعث لوڈ شیڈنگ دورانیے میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے اور شہروں میں دس سے بارہ جبکہ دیہات میںاٹھارہ سے بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ گھنٹوں طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث جہاں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے وہیں معمولات زندگی بھی مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں۔