پہاڑوں پر برف پگھلنے کے باعث ڈیموں میں پانی کی آمد میں اضافہ، منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے ایک سو بتیس فٹ بلند ہوگئی ۔
فلڈ فور کاسٹ ڈویژن کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی آمد اکتالیس ہزارانتالیس جبکہ اخراج بیس ہزار کیوسک ہے ، ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزارایک سو بہتر اعشاریہ دو صفر فٹ ہے جو کہ ڈیڈ لیول سے ایک سو بتیس فٹ بلند ہے جبکہ ڈیم میں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ تیس لاکھ پچیس ہزارایکڑفٹ ہے۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد ایک لاکھ اٹھہتر ہزار جبکہ اخراج ایک لاکھ بہتر ہزارآٹھ سو کیوسک ہے، ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار چارسوپچیس فٹ ہے جو ڈیڈ لیول سے سینتالیس فٹ بلند ہے جبکہ ڈیم میں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ نولاکھ تینتیس ہزارایکڑ فٹ ہے۔ دوسری جانب منگلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں کمی کے باعث پانچ پاور یونٹس بند ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے پانچ سو سڑسٹھ میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے۔