مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کو فروغ دے کر ہی فرقہ واریت کا خاتمہ ممکن ہے۔ وزیر اعلی پنجاب

23 جون 2011 (04:59)
علامہ ساجد نقوی کی قیاد ت میں ملاقات کرنے والے علماء کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرا علی پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت بد ترین حالات کا شکار ہے اور دہشت گردی سے نجات کے لئے پوری قوم کا اتحاد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء اتحاد کی فضا کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں۔دیرپا امن کیلئے اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے آگے بڑھنا ہو گا۔ وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے اور اس کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی ملک کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے۔ وفد نے مذہبی منافرت کے خاتمے کے لئے پنجاب حکومت کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔