خروٹ آباد سانحہ میں ہلاک ہونے والے تین روسی باشندوں کی تدفین آج کوئٹہ کےجبل نورقبرستان میں ہوگی۔

23 جون 2011 (04:53)
ذرائع کے مطابق خروٹ آباد سانحہ میں ہلاک ہونے والے باقی تین روسی باشندوں کی تدفین آج شام ساڑے پانچ بجے بروری کے جبل نورقبرستان میں ہوگی جس کا اہتمام الخدمت فاونڈیشن نے کیا ہے۔ذرائع کے مطابق روسی سفارت خانہ کو ابھی تک تینوں غیر ملکیوں کے لواحقین کا پتہ نہیں چل سکا جس کی بناء پر روسی حکام کی اجازت سے تدفین امانتا کی جارہی ہے۔ تدفین میں شرکت کے لئےروسی قونصل جنرل اینڈری ڈیمی ڈوف کوئٹہ پہنچ گئےہیں۔ کوئٹہ کے نواحی علاقے خروٹ آباد میں سترہ مئی کوایف سی اور پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں پانچ غیر ملکی ہلاک ہوگئے تھے خروٹ آباد سانحہ میں ہلاک ہونے والے تاجک باشندے نعمان اس کی رشین بیوی اولگااوران کے بچے کی تدفین بارہ جون کوان کے لواحقین کی موجودگی میں جبل نور قرستان میں کردی گئی تھی۔

EXIT کی تلاش

خدا کو جان دینی ہے۔ جھوٹ لکھنے سے خوف آتا ہے۔ برملا یہ اعتراف کرنے میں لہٰذا ...