آصف علی زرداری ایوان صدرپرقابض ہوکرعسکری اداروں کی ترجمانی کرکے انہیں متنازعہ بنانا چاہیتے ہیں۔ رانا ثناءاللہ

23 جون 2011 (04:44)
پنجاب اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتےہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ ایوان صدرمیں موجود کرپٹ جیالہ کسی خاص مقصد کے لیے عسکری اداروں کی ترجمانی کررہا ہے اورعسکری اداروں کے لیے یہ لمحہ فکریہ ہے کہ وہ عوام میں ایسا تاثرپیدا نہ ہونے دیں کہ ان اداروں سے عوام کا اعتماد اٹھ جائے۔ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ قوم کی بدقسمتی ہے کہ ایوان صدرپرایک ایسا شخص قابض ہوگیا جو وہاں بیٹھ کرعسکری اداروں کی ترجمانی کرکے انہیں متنازعہ بنانے کی کوشش قومی مفادات کے خلاف ہے۔ صدر کا ایسا رویہ عوام میں فوج کا امیج خراب کردے گا۔ پنجاب اسمبلی میں بابراعوان کے متعلق قرارداد پرایک سوال کے جواب میں رانا ثناءاللہ نے کہا کہ بابراعوان کالے کوٹ میں کالی بھیڑ ہیں، وہ اس اہمیت کے حامل نہیں کہ معززایوان میں ان کے متعلق کوئی قرارداد پاس کی جائے۔