اوآئی سی نے لیبیا کے مسئلے کے سیاسی حل کیلئے کردارادا کرنے پررضامندی ظاہر کردی ۔

23 جون 2011 (04:37)
مصر میں جاری لیبیا کے حوالے سے دوسری قاہرہ کانفرنس میں اقوام متحدہ ،لیگ آف عرب اسٹیٹس،افریقن یونین آف کمیشن اور یورپین یونین کے نمائندوں نے شرکت کی۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل اکمل الدین احسان اگلو کی جانب سے جاری ایک بیان میں لیبیا کی صورتحال پر او آئی سی اور اس کے ممبر ممالک نے اظہار تشویش کیا اور لیبیا کی شہری آبادی اور مہاجرین کی حفاظت کے بارے میں بھی تشویش کا اظہار کیا۔ اکمل الدین احسن اگلو نے لیبیا کے مسئلے کے سیاسی حل کیلئے او آئی سی کی جانب سے مکمل تعاون کا اعادہ بھی کیا جبکہ قاہرہ کانفرنس نے بھی لیبیا کے مسئلے کے سیاسی حل کیلئے اپنی رضامندی ظاہر کردی ہے۔