برطانوی نشریاتی ادارے کے تازہ ترین سروے کےمطابق چالیس فیصد لوگ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حق میں ہیں۔

23 جون 2011 (04:27)
برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے حال ہی میں چوبیس ممالک میں کرائے گئے ایک سروے کے مطابق چالیس فیصد لوگ طالبان کے خلاف جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنے اورانہیں افغان حکومت کا حصہ بنانے کی حمایت کررہے ہیں۔ سروے میںچوبیس ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ افغانستان سے نیٹو افواج کے فوری انخلاء کی حمایت انتیس فیصد نے کی جبکہ صرف سولہ فیصد نے طالبان کے خلاف جنگ کے حق میں رائے دی ۔چوبیس ممالک میں کیے جانے والے اس سروے میں افغانستان سے نیٹو افواج کے فوری انخلاء کی سب سے زیادہ حمایت پاکستان اور جرمنی میں سامنے آئی جو کہ سینتالیس فیصد ہے، امریکہ میں فوری انخلاء کے حق میں تئیس فیصد افراد ہیں جبکہ برطانیہ میں تینتیس فیصد لوگوں نے افغانستان سے فوجی انخلاء کی حمایت کی ہے۔