جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستان سنگاپور کو ہراکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

23 جون 2011
سنگاپور (مانیٹرنگ نیوز) جونیئر ایشیا ہاکی کپ میں دفاعی چیمپئن پاکستان نے میزبان سنگاپور کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ پاکستان نے سنگاپور کو 6-0کے سکور سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی۔ بلال قادر نے 3، وسیم عباس نے 2 اور ارسلان قادر نے ایک گول سکور کیا۔ پہلے ہاف میں گرین شرٹس نے دو گول کئے جبکہ دوسرے ہاف میں دفاعی چیمپئن نے مزید چار گول کئے۔