کنٹریکٹ پر نہیں، اُوپر سے کوئی حکم آنے تک چیئرمین رہوں گا : اعجاز بٹ

23 جون 2011
لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ میں کنٹریکٹ پر نہیں جب تک اُوپر سے کوئی حکم نہیں آتا، چیئرمین رہوں گا۔ اس بات کا اعلان انہوں نے میڈیا کی طرف سے رواں برس اکتوبر میں کنٹریکٹ ختم ہونے کے سوال پر کیا۔ انہوں نے کہا رواں ماہ آئی سی سی کا اجلاس منعقد ہو رہا ہے جس میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی روٹیشن پالیسی کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گے تاہم اس پر فی الحال روشنی نہیں ڈال سکتا۔ انہوں نے کہا کہ انڈین آئی پی ایل طرز پر لیگ کرکٹ کرانا چاہتے ہیں مگر تجربہ نہیں۔